اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں پہلی ششماہی کے دوران69لاکھ 50ہزارنئی شہری ملازمتیں فراہم، سالانہ ہدف...

چین میں پہلی ششماہی کے دوران69لاکھ 50ہزارنئی شہری ملازمتیں فراہم، سالانہ ہدف کا 58 فیصد حاصل

چین نے 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے آغاز سے ہر سال ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد نئی شہری ملازمتیں فراہم کی ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران شہری علاقوں میں 69 لاکھ 50 ہزار نئی ملازمتیں فراہم کیں جو سالانہ ہدف کا 58 فیصد ہے۔

وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ کے ترجمان  چھوئی پھینگ چھینگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جون میں شہری علاقوں میں سروے شدہ بے روزگاری کی شرح 5 فیصد رہی جو گزشتہ سال کے اسی ماہ کے برابر ہے۔

چین نے 2025 میں شہری بے روزگاری کی شرح تقریباً 5.5 فیصد رکھنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد نئی شہری ملازمتیں پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!