اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانمرزا آفریدی سمیت سینیٹ کےلیے تمام نام عمران خان نے خود فائنل...

مرزا آفریدی سمیت سینیٹ کےلیے تمام نام عمران خان نے خود فائنل کیے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی سے مکمل ہوئے۔ مرزا آفریدی سمیت سینیٹ کےلیے تمام نام عمران خان نے خود فائنل کیے۔

جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے امیدواروں کے نام نام پہلے ہی فائنل کر لیے تھے، ایک بھی نام ایسا نہیں جو بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر ڈالا ہو، مارچ 2024 میں یہ سارے نام فائنل ہو چکے تھے، مخصوص نشستوں کے معاملے کی وجہ سے معاملہ رک گیا تھا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد خیال تھا نشستیں کم ملیں گے، ہمیں خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 6 سیٹیں ملیں، جو بہتر ہوگیا، ہم اتنی نشستوں کی ہی توقع کر رہے تھے

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرنے والوں کو ٹکٹ دینے کی بات درست نہیں، لوگ مرزا آفریدی کا نام لیتے ہیں، ان کا نام خود بانی نے فائنل کیا۔ مرزا آفریدی نے پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، مرزا آفریدی پارٹی بیانیے اور پارٹی مفادات  میں ہمیشہ ساتھ رہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!