اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانگلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے درجنوں مکانات تباہ، 5 افراد جاں...

گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے درجنوں مکانات تباہ، 5 افراد جاں بحق، متعدد سیاح لاپتہ

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ ضلع دیامر میں شاہراہِ تھک بابوسر میں درجنوں سیاحوں کو ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ لاپتہ متعدد سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق سرچ آپریشن رات کی تاریکی کی وجہ سے متاثرہوا، شاہراہ بابوسرپر الصبح سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

فیض اللہ فراق کے مطابق شاہراہ بابوسر سیلابی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی، ایک مقامی شخص جبکہ 4 سیاح جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سیلاب سے شاہراہ بابوسر پر ایک گرلز سکول،دوہوٹل، ایک پن چکی، گندم ڈپو، پولیس چوکی اور ٹورسٹ پولیس شلٹرتباہ ہوگئے ہیں۔

سیلابی ریلوں سے شاہراہ بابوسر سے متصل50سے زائد مکانات مکمل تباہ، 8کلومیٹر سڑک شدید متاثرہ اور15مقامات پرروڈ بلاک ہے، سیلابی تباہ کاریوں سےشاہراہ بابوسر پر4رابطہ پل بھی تباہ ہوئے، ہزاروں فٹ عمارتی لکڑی بھی بہہ گئی ہے۔

فیض اللہ فراق نے کہا کہ سیکڑوں پھنسے سیاحوں کو چلاس شہر منتقل کرنے کاعمل جاری ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے سرچ آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

پاک فوج بھی ریسکیو آپریشن میں پیش پیش ہے، ضرورت پڑنے پر ہیلی کاپٹر کو آپریشن کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا کام جاری ہے۔

عوام سے متاثرہ علاقوں میں غیرضروری سفر نہ کرنے کی اپیل

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کے باعث بابوسر، تتہ پانی اورلال پڑی کے 15 مقامات راستے بند، بڑے اورچھوٹے پتھروں کے باعث 7 سے 8 کلو میٹرکاراستہ بلاک ہے۔ راستہ کھولنے کی کوششیں جاری ہیں۔ عوام سےاپیل کی گئی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں غیرضروری سفر سے گریزکریں۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے اپنے بیان اور  ڈپٹی کمشنردیامرعطاءالرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا دن میں ساڑھےتین بجے کے قریب کلاوڈ برسٹ ہوا، اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ ہوئیں۔ راستے میں 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ترجمان این ڈی ایم کے مطابق بڑی وین سمیت 10 سے 15 گاڑیوں کو سیلابی ریلا بہا لے گیا۔ مقامی لوگوں نے ان کو بچایا اورگھروں میں پناہ دی، مختلف مقامات پر پھنسے سیاحوں کوچلاس سمیت محفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا۔ پھنسی گاڑیوں کو ملبے سے نکالنےکاکام جاری ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!