ساؤنڈ بائٹ (چینی): وانگ رُوئی، اسکیٹ بورڈنگ کا شوقین
"ویڈیو میں جو لڑکا اسکیٹ بورڈنگ کرتے ہوئے اپنی شادی میں جاتا دکھائی دے رہا ہے وہ میں ہی ہوں۔ میں اسکیٹ بورڈنگ کرتے ہوئے شادی میں کیوں گیا؟ میں نے ایسا اس لئے کیا کیونکہ مجھے اسکیٹ بورڈنگ سے واقعی بے حد محبت ہے۔ میں نے 12 برس کی عمر میں اسکیٹ بورڈنگ سیکھنا شروع کی تھی۔میں گزشتہ 30 برس سے اس کا شوقین ہوں۔
میں شروع میں صرف سڑکوں پر کھیلنے والا ایک عام کھلاڑی تھا۔اسکیٹ بورڈنگ میں سب سے زیادہ خوشی اُس لمحے ملتی ہے جب میں ہوا میں آزادی کے ساتھ اُڑتا ہوں۔
فرصت کے وقت میں اپنے ساتھیوں سے اسکیٹ بورڈنگ کی نئی مہارتیں سیکھنے کے حوالے سےبات کرتا ہوں۔ پھر میں دوسروں کی زندگی کا دور سے مشاہدہ کرتا ہوں۔اب تک میں تقریباً دو سے تین سو اسکیٹ بورڈ استعمال کر چکا ہوں۔ اگر اُن سب کو ایک جگہ رکھ دیا جائے تو ان کا ڈھیر بہت ہی اونچا ہو گا!
ایک سڑک کے کھلاڑی سے اسکیٹ بورڈ شاپ کا مالک بننے تک کا سفر آسان نہیں تھا۔ اس کے لئےمالی وسائل جمع کرنا ضروری تھے۔یہی وجہ ہے کہ میں نے زندگی میں پراپرٹی ایجنٹ، سیلز مین اور کپڑوں کی دکان کے مالک کے طور پر بھی کام کیا ہے۔
سال 2016 میں میرا خواب پورا ہوا۔ میں نے اُرمچی میں اسکیٹ بورڈ کی اپنی دکان کھول لی۔ اس سال ایک بڑی خبر میری نظروں سے گزری۔ خبر یہ تھی کہ عالمی اولمپک کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سال 2020 کے ٹوکیو اولمپکس میں اسکیٹ بورڈنگ کو باضابطہ کھیل کے طور پر شامل کیا جائے گا۔اُسی لمحے میں نے ایک نیا ہدف طے کر لیا۔ کیا معلوم، شاید میں اسکیٹ بورڈنگ میں ایک اولمپک چیمپئن تیار کر ہی لوں۔
میں نے سال 2018 میں اسکیٹ بورڈنگ کوچ کی سند حاصل کی تھی۔ تب سے میں نے بچوں کو اسکیٹ بورڈنگ سکھانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ میں نے سال 2023 میں اپنا 300 مربع میٹر کا یہ اسکیٹ بورڈنگ پارک بنا لیا ہے۔ یہ علاقہ کچھ ڈھلوانوں اور رکاوٹوں کے ساتھ اسٹریٹ اسکیٹ بورڈنگ کے لئے مخصوص ہے۔ یہ ابتدائی اور درمیانے درجے کے شوقین افراد کے لئے موزوں ہے۔
یہ ایک ابتدائی درجے کی ہموار جگہ ہے جو خاص طور پر اُن لوگوں کے لئے موزوں ہے جنہیں اس سے پہلے اسکیٹ بورڈنگ کا کوئی تجربہ نہیں۔وہ یہاں مشق کر سکتے ہیں۔اور یہ ایک چھوٹا سا ’بول‘ ہے جو زیادہ مہارت والی تربیت کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
احتیاط کریں۔ غور سے دیکھیں! شنک سے نہ ٹکرائیں (ان مخروطی رکاوٹوں سے بچ کر جائیں)۔
یہی ہے اسکیٹ بورڈنگ۔ بار بار گرنے کے بعد جب آپ آخرکار کوئی کرتب کامیابی سے مکمل کر لیتے ہیں تو جو خوشی اور اطمینان اس وقت ملتا ہے وہ ناقابلِ یقین ہوتا ہے۔ تو آئیےخود کو چیلنج کریں اور خوشی کی تلاش جاری رکھیں۔
میں ہوں وانگ رُوئی۔ آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی!”
اُرمچی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
اسکیٹ بورڈنگ کے شوقین نوجوان کی دلچسپ داستان
ارمچی کا وانگ رُوئی اسکیٹ بورڈنگ کرتے ہوئے شادی میں پہنچا
اس نے 12 سال کی عمر میں اسکیٹ بورڈنگ شروع کی تھی
اس کا یہ سفر 30 برس سے جاری ہے
9 سال قبل اس نے اپنی اسکیٹ بورڈ شاپ کھولی
اسکیٹ بورڈنگ میں اولمپک چیمپئن تیار کرنا اس کا خواب تھا
وانگ نے 2018 میں باقاعدہ کوچ کی سند حاصل کر لی
2023 میں اس نے 300 مربع میٹر کا اسکیٹ پارک بنایا
پارک ابتدائی اور درمیانی درجے کی مشقوں کے لئےمخصوص ہے
وانگ کے مطابق کامیابی کی خوشی بے مثال ہوتی ہے

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link