ڈھاکا: بنگلہ دیش اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل)منگلکو کھیلا جائے گا، یہ میچ شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر سلمان آغا لیڈ کریں گے جبکہ میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس لیڈ کریں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے تینوں میچز فلڈ لائٹس کی روشنی میں شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہامیں کھیلے جائیں گے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کو مہمان پاکستان کی ٹیم کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
