خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر الیکشن کے نتائج سامنے آ گئے، حکومت اور اپوزیشن کا 5 اور 6 کا فارمولا کام کر گیا ہے ، غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف نے 6جبکہ اپوزیشن نےسینیٹ کی 5 نشتیں حاصل کر لیں ۔
خواتین کی مخصوص نشت
غیر سرکاری نتیجے کے مطابق خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کامیاب ہو گئیں ہیں ۔ پی ٹی آئی کی روبینہ ناز نے 89 جبکہ پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد نے 52 ووٹ حاصل کیئے ۔
ٹیکنوکریٹ
ٹیکنو کریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے اعظم سواتی اور جمیعت علماء اسلام کے دلاور خان سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں، اعظم سواتی نے 89 جبکہ دلاور خان نے 54 ووٹ حاصل کیئے ۔
قبل ازیں خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے 145 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے۔ آخری ووٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اسمبلی علی امین گنڈا پور نے ووٹ کاسٹ کیا۔
واضح رہے خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن کی تعداد 53 ہے۔ جنرل، ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشستوں پر 12 آزاد امیدوار بھی میدان میں تھے جبکہ جنرل نشست پر ایک سینیٹر منتخب کرنے کے لیے 19 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔
