اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپنجاب، پی ڈی ایم اے نے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا...

پنجاب، پی ڈی ایم اے نے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا

 پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا آج سے شروع ہونیوالا چوتھا سلسلہ 25جولائی تک جاری رہے گا، جو قدرے زیادہ طاقتور ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم ،گوجرانوالہ ،فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بارشوں کے باعث دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب کے بہائو میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!