چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے ژون ڈونگ اکنامک اینڈ ٹیکنالوجیکل ڈیویلپمنٹ زون میں کوئلے کی ایک کھلی کان سے بغیرانسان کے مائننگ ٹرکوں پر کوئلہ لادا جارہاہے-(شِنہوا)
تائی یوآن(شِنہوا)چین کے کوئلے سے مالا مال شمالی صوبے شَنشی نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں کوئلے کی تہوں سے میتھین گیس کی ریکارڈ 7.3 ارب مکعب میٹر پیداوار حاصل کی ہے۔
صوبائی شماریاتی بیورو کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق یہ پیداوار ملک کی کل پیداوار کا 81.7 فیصد ہے۔
کوئلے کی تہوں سے حاصل کی جانے والی میتھین ایک غیر روایتی قدرتی گیس ہے، جسے صاف اور تزویراتی توانائی کا وسیلہ سمجھا جاتا ہے۔ اس کے موثر استعمال سے کان کنی میں خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی لائی جا سکتی ہے اور گیس کی قلت کو دور کیا جا سکتا ہے۔
شینشی میں کوئلہ گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں، جن کا تخمینہ تقریباً 83.1 کھرب مکعب میٹر ہے۔ یہ ذخائر 2 ہزار میٹر سے کم گہرائی میں دفن ہیں اور یہ مقدار قومی مجموعی ذخائر کا تقریباً ایک تہائی بنتی ہے۔
حالیہ برسوں میں شَنشی نے ملک بھر میں کوئلہ گیس کی بڑی پیداواری بنیادیں قائم کرنے میں سبقت حاصل کی ہے۔ اس نے کلیدی تکنیکی تحقیق و ترقی میں اپنی کوششیں تیز کی ہیں۔
صنعت کے ماہرین کے مطابق اس وقت نئے علاقوں اور نئی تہوں، جیسے کہ کوئلہ کی باریک اور گہری تہوں میں میتھین کی تلاش اور ترقی میں اہم پیشرفت ہو رہی ہے۔ ٹیکنالوجی اور آلات کے نظام میں جدت نے اس شعبے کی پائیدار ترقی کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link