اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پرتشدد ایجنڈے کو فروغ دینے کیلئے بعض دہشت گرد تنظیمیں واٹس ایپ چینل استعمال کررہی ہیں۔ جاری بیان میں طلال چودھری نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کیلئے پاکستان کی پالیسی زیرو ٹالرنس ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض دہشت گرد تنظیمیں واٹس ایپ چینل استعمال کر کے بلک میں واٹس ایپ میسیج بھیج رہی ہیں تاکہ ان کا پرتشدد ایجنڈا فروغ پا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ واٹس ایپ انتظامیہ سے واٹس ایپ اکائونٹس بند کرنے کیلئے اقدامات کی درخواست کی ہے ۔
