اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبی ایم ڈبلیو چین میں آئی ٹی اور تحقیق و ترقی...

بی ایم ڈبلیو چین میں آئی ٹی اور تحقیق و ترقی کا اپنا پہلا مرکز قائم کرے گی

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں چین درآمد وبرآمد نمائش کمپلیکس میں منعقدہ 22 ویں گوانگ ژو بین الاقوامی آٹو موبائل نمائش میں بی ایم ڈبلیو آئی 7 کی نمائش کی جارہی ہے-(شِنہوا)

نان جِنگ(شِنہوا)جرمن کارساز کمپنی بی ایم ڈبلیو چین میں آئی ٹی اور تحقیق و ترقی کا اپنا پہلا مرکز قائم کرنے جا رہی ہے جو کمپنی کی ڈیجیٹل صلاحیتوں میں ایک اہم توسیع کی علامت ہے۔

معاہدے کے تحت چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے ضلع جیان یے میں بی ایم ڈبلیو(نان جِنگ) انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ  نامی نئی کمپنی قائم ہوگی اور اسے ایک آزاد قانونی ادارے کے طور پر چلایا جائے گا۔

بی ایم ڈبلیو کے مطابق یہ ادارہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) ، صنعتی ڈیجیٹل جڑواں نظام اور ذہین پیداوار جیسے جدید شعبوں پر توجہ دے گا۔

بی ایم ڈبلیو بریلیئنس آٹوموٹو لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او فرانز ڈیکر نے نان جِنگ کی جیان یے ضلعی حکومت کے ساتھ دستخطی تقریب میں کہا کہ چین نہ صرف ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے اطلاق میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے بلکہ ڈیجیٹل جدت کے لئے ایک زبردست ماحول بھی بنا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نئی کمپنی کے قیام سے ہم بی ایم ڈبلیو کی مقامی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو تیز تر کر رہے ہیں۔ چین کے جدت انگیز ماحولیاتی نظام کے ساتھ اشتراک سے ہم بی ایم ڈبلیو گروپ کی ڈیجیٹل تبدیلی کو چین اور دنیا بھر میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!