اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہاٹ لائن پروگرامز نچلی سطح پر نظم ونسق اور عوامی زندگی کے...

ہاٹ لائن پروگرامز نچلی سطح پر نظم ونسق اور عوامی زندگی کے درمیان رابطے کا ذریعہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عوامی شکایات کے فوری حل کے موضوع پر بیجنگ فورم 2024 کااندرونی منظر-(شِنہوا)

چھنگ ڈاؤ(شِنہوا)ڈیجیٹل زمانے میں جہاں انٹرنیٹ نے عوام کو اپنی آواز بلند کرنے کا اختیار دیا ہے، چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے ساحلی شہر چھنگ ڈاؤ نے اس طاقت کو استعمال کرتے ہوئے "شنگ فینگ آن لائن” نامی ایک منفرد ہاٹ لائن پروگرام شروع کیا ہے۔

اس پروگرام کو 2004 میں چھنگ ڈاؤ کی بلدیہ حکومت اور میڈیا گروپ نے مشترکہ طور پر شروع کیا۔ اس میں شہری ٹیلیفون کے ذریعے سوالات یا شکایات کرتے ہیں، جن کا جواب حکومتی نمائندے براہِ راست نشریات میں دیتے ہیں۔ پروڈکشن ٹیم بعد میں مسائل کے حل کی پیروی کرتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ معاملات نمٹائے گئے ہیں۔

چھنگ ڈاؤ میڈیا گروپ میں نائب ڈائریکٹر برائے ہاٹ لائن سپروائزری ڈیپارٹمنٹ ژانگ شیاؤ لِن  کا کہنا ہے کہ شہر کی قانون ساز اسمبلی، سیاسی مشیروں، ماہرین اور میڈیا کی مشترکہ نگرانی کے ساتھ "شنگ فینگ آن لائن” نے گزشتہ 20 سالوں میں ہاٹ لائن سروس اور ریڈیو شوز کے ذریعے حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کا ایک موثر ذریعہ قائم کیا ہے۔

ژانگ کے مطابق اس پروگرام نے حکومتی اداروں کو عوام کے ساتھ "ایک ہی جگہ بیٹھنے” کا موقع فراہم کیا ہے تاکہ باہمی مشاورت سے مسائل کے حل تلاش کئے جائیں اور بہت سے الجھن پیدا کرنے والے معاملات کو فوری طور پر سلجھایا جا سکے۔

چھنگ ڈاؤ کے شی ہائی آن (مغربی ساحل) نئے علاقے میں ایک رہائشی کمپلیکس کا ایک اہم واقعہ سامنے آیا، جہاں رہائشیوں کو ایک سال سے زائد عرصے تک بنیادی سہولیات کی غیر یقینی فراہمی کا سامنا رہا۔ بار بار بجلی کی بندش اور پانی کی سپلائی میں خلل سے شدید تکلیف کا سامنا ہوا۔ صورتحال میں بہت کم پیشرفت ہوئی، یہاں تک کہ "شنگ فینگ آن لائن” نے اس مسئلے کو اجاگر کیا۔ اس پروگرام کی کوریج نے مقامی حکام کو فوری حرکت میں آنے پر مجبور کیا، جنہوں نے چند ہفتوں کے اندر اندر مسائل کا موثر حل یقینی بنایا۔

چھنگ ڈاؤ میں "شنگ فینگ آن لائن” واحد پروگرام نہیں ہے۔ 2009 میں چھنگ ڈاؤ کی انتظامیہ نے چھنگ ڈاؤ ڈیلی اخبار کے ساتھ مل کر ایک آن لائن سیاسی مشاورتی کالم "عوام فلاح آن لائن” شروع کیا، جس کا مقصد انٹرنیٹ کے ذریعے حکومتی شفافیت کو فروغ دینا اور عوامی شرکت کو بڑھانا تھا۔

"عوامی فلاح  وبہبود آن لائن” نے آغاز کے فوراً بعد ہی انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ اس کے پہلے آن لائن سیشن میں شہر کے 19 حکومتی محکموں کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی اور تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار افراد نے ایک ہی نشست میں حصہ لیا۔

عوامی زندگی سے متعلق ہاٹ لائن سروسز چین کے لئے بنیادی سطح کے نظم ونسق  کو مضبوط بنانے اور عوامی خدمت پر مبنی حکومت تشکیل دینے کے اہم ذرائع میں سے ایک ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!