نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں منعقدہ چائنہ بزنس سربراہ اجلاس2025 سے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
آکلینڈ،نیوزی لینڈ(شِنہوا)چائنہ بزنس سربراہ اجلاس 2025 آکلینڈ میں منعقد ہوا۔
نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے اپنے اہم خطاب میں اپنے حالیہ دورہ چین کے بارے میں آگاہ کیا۔
لکسن نے چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان تجارتی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ لکسن کے مطابق نیوزی لینڈ کی 20 فیصد سے زائد برآمدات چین کو جاتی ہیں۔
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں منعقدہ چائنہ بزنس سربراہ اجلاس 2025 سے نیوزی لینڈ میں چین کے سفیر وانگ شیاؤلونگ خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
نیوزی لینڈ میں چین کے سفیر وانگ شیاؤلونگ نے کہا کہ چین نیوزی لینڈ کے ساتھ قریبی تعاون کے لئےتیار ہے تاکہ ہمارے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عملدرآمد کیا جا سکے، دونوں اقوام کو بہتر فائدہ پہنچایا جا سکے اور اس غیر یقینی اور بے چین دنیا میں مزید استحکام اور اعتماد پیدا کیا جا سکے۔
