اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ’’اے تھری ٹو ون‘‘ طیارے کے ڈھانچے کی تیاری کا...

چین میں ’’اے تھری ٹو ون‘‘ طیارے کے ڈھانچے کی تیاری کا آغاز ہو گیا

ایئربس اور ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ کی ذیلی کمپنی شی آن ایئرکرافٹ انٹرنیشنل (تھیان جن) کارپوریشن جسے مختصراً  ایویکسیٹ کہا جاتا ہے نے منگل کے روز چین میں ’’اے تھری ٹو ون‘‘ طیارے کے ڈھانچے کی تنصیب کا پہلا مشترکہ منصوبہ شروع کر دیا ہے۔

ایئربس کے اس مقبول ترین طیارے ’اے تھری ٹو ون‘‘ پر فریقین کے درمیان یہ تعاون ’’اے تھری ٹو  زیرو‘‘ فیملی کے طیاروں پر ان کی پہلے سے جاری شراکت داری کا تسلسل ہے۔

ایئربس کے مطابق ’’اے تھری ٹو ون‘‘ طیارے کے ڈھانچے میں مختلف نظاموں کی تنصیب رواں برس اکتوبر میں مکمل ہو جائے گی جس کے بعد تیارشدہ ڈھانچہ ’’ایئربس تھیان جن ‘‘ کی فائنل اسمبلنگ لائن (ایف اے ایل) کو منتقل کیا جائے گا۔

یہ ایئربس کا کم گنجائش والا مگر سب سے زیادہ فروخت ہونے والا طیارہ ہے۔سال 2024 سے اب تک ’’ایئربس تھیان جن‘‘ کی جانب سے فراہم کئے گئے ’’اے تھری ٹو زیرو‘‘ فیملی کے طیاروں میں سے تقریباً 40 فیصد ’’اے تھری ٹو ون‘‘ ماڈل پر مشتمل ہیں۔

تھیان جن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین میں ایئربس ’’اے تھری ٹو ون‘‘ طیارے کے ڈھانچے کی تیاری کا آغاز

منصوبہ ایئربس اور چینی کمپنی ’ایویکسیٹ‘ کے اشتراک سے شروع کیا گیا

طیارہ ’’اے تھری ٹو زیرو‘‘ فیملی پر جاری شراکت داری کا تسلسل ہے

ڈھانچے میں نظاموں کی تنصیب اکتوبر میں مکمل کی جائے گی

تیار ڈھانچہ ایئربس تھیان جن کی فائنل اسمبلنگ لائن کو منتقل کیا جائے گا

ایئربس کے  کم گنجائش والے اس طیارےکی فروخت سب سے زیادہ ہے

2024 سے اب تک 40 فیصد ڈیلیوریاں ’’اے تھری ٹو ون‘‘ ماڈل کی رہی ہیں

یہ تعاون چین کی ہوا بازی صنعت کی ترقی کا مظہر ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!