اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانمریم نواز نے سکول آن ویل کی اصولی منظوری دے دی

مریم نواز نے سکول آن ویل کی اصولی منظوری دے دی

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سکول آن ویل کی اصولی منظوری دے دی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکول آن ویل، لائبریری آن ویل اور دیگر منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکول آن ویل میں پڑھنے والے بچوں کو کتابیں بھی مہیا کی جائیں گی، سکول آن ویل میں ننھے بچوں کی دلچسپی کیلئے پینٹنگ کا سامان بھی موجود ہوگا، سکول آن ویل میں چھوٹے بچوں کی دلچسپی کیلئے مختلف ایجوکیشنل ٹوائز بھی رکھے جائیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ سکول آن ویل دوردراز اور دشوار گزار علاقوں میں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرے گا، سکول آن ویل الیکٹرک رکشے میں بنایا جائے گا، رکشے کی چھت پر سولر پینل لگائے جائیں گے، سکول آن ویل میں موجود ٹیچر کسی گلی محلے یا بستی میں چھتری نما سائبان کے نیچے فولڈنگ کرسیاں لگائیں گے۔

دوران بریفنگ بتایا گیا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے "پڑھو گے تو بڑھو گے” کے ویژن کے مطابق موبائل لائبریری پراجیکٹ بھی شروع کیا جائے گا، جدید ترین بس کے اندرقائم موبائل لائبریری میں بچوں کے بیٹھنے کیلئے چیئرز اورٹیبل بھی میسر ہوں گی، موبائل لائبریری میں اردو، انگلش اور سائنس کی بکس کے علاوہ میگزین بھی رکھے جائیں گے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بچوں کیلئے لائبریری آن ویل پراجیکٹ بھی شروع کرے گا، لائبریری آن ویل مختلف علاقوں میں جا کر بچوں کو کتابیں پڑھنے کے مواقع فراہم کرے گی۔

مزید بتایا گیا کہ لائبریری آن ویل کے ذریعے بچوں کو نصاب کے علاوہ دیگر کتابیں بھی مہیا کی جائیں گی، لائبریری آن ویل کارٹون سے مزین منی وین میں قائم کی جائیں گی، لائبریری آن ویل کو کسی بھی میدان، گرانڈ یا کھلی جگہ پر سٹیشن کیا جا سکے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!