چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں کنٹینر بردار جہاز چھنگ ڈاؤ بندرگاہ پر آرہا ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ مالیاتی نگران ادارے نے کہا ہے کہ وہ ملک کی اقتصادی ترقی اور 2025 کے مکمل سالانہ اقتصادی و سماجی ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے مزید مضبوط حمایت فراہم کرے گا۔
اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں قومی مالیاتی نگران انتظامیہ نے کہا کہ وہ اعلیٰ معیار کی شہری ترقی اور کھپت بڑھانےکے اقدامات کے نفاذ کے لئے مالی معاونت میں اضافہ کرے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ موثر سرمایہ کاری اور مالی معاونت میں تعاون کو فروغ دینے، کاروبار اور غیرملکی تجارت کو مستحکم کرنے کے لئے مالیاتی خدمات کو بہتر بنانے کے اقدامات اٹھائے جائیں گےاور نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کے لئے معاونت بڑھائی جائے گی۔
انتظامیہ نے خطرات سے نمٹنے،نگرانی کو مضبوط بنانے، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینےاور اہم شعبوں میں خطرات سے بچاؤ اور انہیں کم کرنے کے لئے مربوط کام کرنے پر زور دیا۔
