اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلحماس کی جامع جنگ بندی معاہدے کے تحت غزہ میں تمام یرغمالیوں...

حماس کی جامع جنگ بندی معاہدے کے تحت غزہ میں تمام یرغمالیوں کی رہائی کی پیشکش

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد فلسطینی تباہ شدہ گھروں کا ملبہ دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

غزہ(شِنہوا)حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس نے ایک جامع معاہدے کی تجویز دی ہے جس کے تحت تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ کی ساحلی پٹی میں مکمل جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا کیا جائے گا۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ یہ پیشکش حالیہ مہینوں میں کئی بار اسرائیلی حکومت کو دی گئی لیکن اسرائیل نے اس تجویز کو مسترد کیا۔

ابو عبیدہ نے اسرائیل پر جنگ بندی کے پچھلے معاہدوں کی خلاف ورزی اور گزشتہ 4 ماہ کے دوران غزہ میں فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا الزام عائد کیا۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ حماس "طویل جنگ” کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اس کی حکمت عملی اسرائیلی افواج کو نقصانات پہنچانے، موثر حملے کرنے اور مزید فوجیوں کو پکڑنے پر مرکوز ہے۔

ابو عبیدہ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں اغوا کی کئی کوششیں کی گئی ہیں۔

ابو عبیدہ نے بعض عرب اور اسلامی حکومتوں کی "خاموشی اور ملی بھگت” پر تنقید کرتے ہوئے ان کے رہنماؤں اور علمائے کرام سے مطالبہ کیا کہ وہ جاری انسانی بحران کی ذمہ داری قبول کریں۔

ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ اگر موجودہ مذاکرات ناکام ہوئے تو حماس سابقہ جزوی تبادلے کی تجاویز پر واپس نہیں آئے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!