اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکہ کیساتھ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے مذاکرات تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے۔
واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقات بارے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، امریکا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کچھ امور پر بات چیت ہونا باقی ہے، جلد پاکستان امریکہ کی قیادت اس کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے تجارتی مذاکرات تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے۔
