اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانسینیٹ اجلاس، پاکستان سٹیزن ایکٹ 1951ء میں ترمیم کا بل متفقہ طور...

سینیٹ اجلاس، پاکستان سٹیزن ایکٹ 1951ء میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد: سینیٹ نے پاکستان سٹیزن ایکٹ 1951ء میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد پاکستان سٹیزن ایکٹ 1951ء میں ترمیم کا بل پیش کیا۔

سینیٹر علی ظفر نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ شہریت چھوڑ کر دوبارہ لینے والوں سے متعلق بل میں وضاحت نہیں دی گئی جس پر وزیر قانون نے وضاحت کی کہ اگر کوئی پاکستانی شہری شہریت واپس لینا چاہے تو اس کیلئے راستہ کھلا رکھا گیا ہے۔ بعد ازاں بل کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!