چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ میں بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس برائے اوورسیز چینی تعاون و ترقی کا ایک منظر-(شِنہوا)
چھونگ چھنگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ میں پہلی بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس برائے اوورسیز چینی تعاون و ترقی منعقد ہوئی جس کا مقصد بیرون ملک مقیم چینی برادری کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو فروغ دینا تھا۔
کانفرنس میں 66 منصوبوں پر مشتمل 43.79 ارب یوآن (تقریباً 6.13 ارب امریکی ڈالر) کے معاہدے کئے گئے جن میں ماحول دوست توانائی، سرحد پار تجارت، جدید پیداوار اور ڈیجیٹل معیشت جیسے شعبے شامل ہیں۔
کانفرنس کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ اوورسیز چائنیز بزنس نیٹ ورک کا بھی آغاز کیا گیا، جس کے بانی ارکان 72 ممالک اور خطوں سے چینی کاروباری تنظیموں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس نیٹ ورک کا مقصد دنیا بھر کے چینی کاروباری وسائل کو یکجا کرنا اور تجارت، سائنس، ٹیکنالوجی اور ثقافت میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے حوالے سے بیرون ملک مقیم چینی افراد کی 10 شاندار مثالیں سامنے جاری کی گئیں جس میں انہوں نے نئی توانائی، صنعت اور انسانی امداد جیسے شعبوں میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔
یہ تقریب آل چائنہ فیڈریشن آف ریٹرنڈ اوورسیز چائنیز ، چھونگ چھنگ اور صوبہ سیچھوان کی حکومتوں کے اشتراک سے منعقد کی گئی جس میں 110 سے زائد ممالک اور خطوں سے 500 سے زائد بیرون ملک مقیم چینی نمائندوں نے شرکت کی۔
