اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے فلپائن میں زیرتعلیم طلبہ کو ممکنہ خطرات سے خبردار کردیا

چین نے فلپائن میں زیرتعلیم طلبہ کو ممکنہ خطرات سے خبردار کردیا

فلپائن میں منیلا کی سانتو طوماس  یونیورسٹی میں میڈیکل کے طلبہ کلاس میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تعلیم نے جمعہ کے روز ایک اوورسیز سٹڈی الرٹ جاری کیا ہے جس میں طلبہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فلپائن میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران سکیورٹی خدشات کا جائزہ لیں اور احتیاطی تدابیر سے متعلق اپنی آگاہی میں اضافہ کریں۔

وزارت نے فلپائن میں تحفظ عامہ کی حالیہ خراب ہوتی ہوئی صورتحال اور چینی شہریوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کو اس انتباہ کی وجہ قرار دیا ہے۔

2025 میں جاری کیا گیا یہ دوسرا انتباہ ہے۔ اس سے پہلے اپریل میں طلبہ کو امریکہ کی بعض ریاستوں میں تعلیم حاصل کرنے کے خطرات کے بارے میں خبردار کیا گیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!