اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی داچھنگ آئل فیلڈ سے پہلی ششماہی کے دوران تیل...

چین کی داچھنگ آئل فیلڈ سے پہلی ششماہی کے دوران تیل وگیس کی پیداوار میں اضافہ

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ میں قدرتی گیس کی کمپنی داچھنگ آئل فیلڈ پر کارکن پائپ لائن کامعائنہ کررہے ہیں-(شِنہوا)

ہاربن(شِنہوا)چین کے سب سے بڑے توانائی پیداواری مراکز میں سے ایک  داچھنگ آئل فیلڈ سے رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران خام تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

جنوری سے جون تک  آئل فیلڈ سے خام تیل کی ملکی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10ہزار 900 ٹن اضافہ ہوا جبکہ قدرتی گیس کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں22کروڑ20لاکھ مکعب میٹر کا اضافہ دیکھا گیا۔

حالیہ برسوں میں داچھنگ آئل فیلڈ ماحول دوست منتقلی کے نئے طریقے تلاش کرنے میں سرگرم رہا ہے۔ پہلی ششماہی میں اس کے نئے توانائی منصوبوں نے 5لاکھ 38ہزار 700 کلو واٹ کی آپریشنل صلاحیت حاصل کی اور 55کروڑ 40 لاکھ کلو واٹ آور بجلی پیدا کی جو سالانہ ہدف کا 52 فیصد ہے۔

2024 میں آئل فیلڈ کی سالانہ قدرتی گیس کی پیداوار 6 ارب مکعب میٹر سے تجاوز کرگئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15کروڑ 50لاکھ مکعب میٹر کا اضافہ ہے اور یہ مسلسل 14واں سال ہے جس میں اضافہ ہوا ہے۔

1959 میں چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ میں دریافت ہونے کے بعد سے داچھنگ آئل فیلڈ نے 2.5 ارب ٹن سے زیادہ خام تیل پیدا کیا ہے جو ملک کی کل زمینی پیداوار کا 36 فیصد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!