اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریناین ویڈیا کے سی ای او نے چین کے ترسیلی نظام کو...

این ویڈیا کے سی ای او نے چین کے ترسیلی نظام کو ’’معجزہ‘‘ قرار دے دیا

این ویڈیا کے سی ای او جین سین ہوانگ تیسرے چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو (سی آئی ایس سی ای) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)این ویڈیا کے سی ای او جین سین ہوانگ نے چین کے ترسیلی نظام کو ایک "معجزہ” قرار دیا ہے اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور کمپیوٹر سائنس کے میدان میں چین کی گہری مہارت کو اجاگر کیا۔

ہوانگ نے بیجنگ میں جاری چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو (سی آئی ایس سی ای) میں صحافیوں کو بتایا کہ چین کا ترسیلی نظام ایک معجزہ ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا اور پیچیدہ ترسیلی ذریعہ ہے جو صرف مشقت پر نہیں بلکہ گہری ٹیکنالوجی، اے آئی اور سافٹ ویئر پر مبنی ہے۔

ہوانگ اس سال چین کے متعدد دورے کر چکے ہیں۔ انہوں نے عالمی ٹیکنالوجی ماحولیاتی نظام میں چینی کمپنیوں کے کلیدی کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ چین دنیا کے چند خطوں میں سے ایک ہے جہاں کمپیوٹر سائنس میں گہری مہارت پائی جاتی ہے۔ اتنی بڑی آبادی کو خدمات فراہم کرنے کے لئے جو آرکیٹیکچر اور الگورتھم استعمال کئے جاتے ہیں وہ نہایت پیچیدہ ہیں۔

ہوانگ کے یہ تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی کے شعبے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ ریگولیٹری دباؤ اور جغرافیائی سیاسی تنازعات کے باوجود ہوانگ نے تعاون اور رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔

ہوانگ نے کہا کہ ہم عالمی ترسیلی ذرائع پر انحصار کرتے ہیں تاکہ انتہائی پیچیدہ مصنوعات تیار کرسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ این ویڈیا سافٹ ویئر اور ہارڈویئر فراہم کرتا ہے جو دنیا بھر کے سسٹمز کو طاقت بخشتے ہیں۔

اے آئی کی ترقی میں چین کے کردار سے متعلق سوال کے جواب میں ہوانگ نے ملک میں محققین کے بڑے ذخیرے اور سائنس و ریاضی میں گہری دلچسپی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ چین کے پاس بہترین محققین ہیں جو اس لمحے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!