اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شی زانگ کی مقامی بیماریوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں

چین کے شی زانگ کی مقامی بیماریوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں

چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے کے شہر چھمدو کا فضائی منظر-(شِنہوا)

لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے نے مقامی بیماریوں کی روک تھام اور علاج میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

علاقائی محکمہ صحت کے مطابق 2023 اور 2024 میں اس علاقے میں17 لاکھ سے زائد افراد کی ایکائنوکوکوسِس (ہائی ڈیٹڈ بیماری) کے لئے سکریننگ کی گئی، جن میں سے 6 ہزار سے زائد افراد کو دوا دی گئی اور 675 افراد کی سرجری کی گئی۔ انسانوں میں انفیکشن کی شرح 2022 میں 0.22 فیصد تھی جو کم ہو کر 2024 میں 0.16 فیصد ہوگئی اور اس بہتری کا بڑا سبب کتوں کے موثر انتظام اور چوہوں پر قابو پانے کی حکمت عملی تھی۔

شی زانگ میں کاشن-بیک بیماری اس علاقے میں تاریخی طور پر عام رہی ہے اور اسے "بڑی ہڈیوں کی بیماری” بھی کہا جاتا ہے، 2018 کے بعد سے اس بیماری کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔ پانی اور اناج کے معیار میں بہتری اور آبادی کی منتقلی جیسے اقدامات بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے میں موثر ثابت ہوئے ہیں۔

بچوں میں دل کی پیدائشی بیماری (سی ایچ ڈی) کی زیادہ شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے شی زانگ نے مخصوص ہسپتالوں کی تعداد تین سے بڑھا کر پانچ کر دی، جہاں باقاعدہ اور معیاری سکریننگ اور علاج کیا جا رہا ہے۔ 2023 سے اب تک 3 لاکھ سے زائد بچوں کی سی ایچ ڈی کے لئے سکریننگ کی گئی۔ 8 سو سے زائد سرجریاں انجام دی گئیں۔ علاقے میں کی جانے والی سی ایچ ڈی سرجریوں کی شرح 3.9 فیصد سے بڑھ کر 46.25 فیصد ہوگئی۔

2025 میں صحت کے معائنے کے لئے دی جانے والی سبسڈی فی کس 164 یوآن (تقریباً 22.9 امریکی ڈالر) تک بڑھا دی گئی جبکہ 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لئے یہ رقم 200 یوآن مقرر کی گئی ہے۔ اس عمر کے افراد کے لئے موتیا بند کی سکریننگ اب صحت کے معائنے کا لازمی حصہ بن چکی ہے۔ مخصوص موتیا بند سرجری کے ہسپتالوں کی تعداد 2023 سے اب تک 35 سے بڑھ کر 45 ہوگئی ہے، ان ہسپتالوں نے اب تک 22 ہزار مریضوں کا علاج کیا ہے۔

علاقائی محکمہ صحت کے نائب ڈائریکٹر تان شیانگ ڈونگ نے کہا کہ عوامی صحت کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!