اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریناولمپکس مقابلوں میں کرکٹ کی 128 سال بعد واپسی، شیڈول جاری

اولمپکس مقابلوں میں کرکٹ کی 128 سال بعد واپسی، شیڈول جاری

اولمپکس مقابلوں میں کرکٹ کی 128 سال بعد واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ جولائی 2028 کے اولمپکس میں مردوں اور خواتین کی 6،6 ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مدِ مقابل ہوں گی۔

لاس اینجلس میں 3 سال بعد ہونے والے اولمپکس کے تاریخی ایونٹ میں کرکٹ کی دوبارہ انٹری ہوگی ۔ اولمپکس گیمز میں آخری مرتبہ کرکٹ کا کھیل 1897میں کھیلا گیا۔

 لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کے مقابلے 12 سے 29 جولائی 2018 تک ہوں گے۔ میڈلز کے لیے میچز 20 اور 29 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔  مردوں اور خواتین کی 6،6 ٹیموں میں سے ہر ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

ایونٹ کے تمام میچز لاس اینجلس سے 50 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود پومونا شہر میں عارضی فیئر گراؤنڈز اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ میچز مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے اور شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!