پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کے شی آن کو وسطی ایشیا سے ملانے والے نئے فضائی...

چین کے شی آن کو وسطی ایشیا سے ملانے والے نئے فضائی روٹ کا آغاز

چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن میں واقع شیان یانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ٹرمینل 5 دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

شی آن(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن اور ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند کو ملانے والے براہ راست فلائٹ روٹ کا آغاز ہوگیا۔ 137 مسافروں کو لے کر ایئربس اے 320 کی شی آن شیان یانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانگی کے ساتھ اس روٹ کا آغاز ہوا۔

چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز کے زیر انتظام فلائٹ نمبرایم یو 855 اورایم یو 856 کے تحت یہ دو طرفہ سروس ہر بدھ، جمعہ اور اتوار کو چلائی جائے گی۔ پروازیں شی آن سے  دو پہر12 بج کر15 منٹ (بیجنگ وقت) پر روانہ ہوں گی اور مقامی وقت کے مطابق  سہ پہر  2 بج کر50 منٹ پرتاشقند پہنچیں گی۔ واپسی کی پرواز تاشقند سے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بج کر 10منٹ پر روانہ ہوگی اور اگلے دن دو پہر 12 بج کر 5 منٹ پر (بیجنگ وقت) پر شی آن پہنچے گی۔

چین اور ازبکستان کے درمیان یکم جون کو باہمی ویزا چھوٹ کے معاہدے کے نفاذ کے بعد یہ نیا روٹ چین اور وسطی ایشیا کے درمیان بڑھتے ہوئے فضائی روابط میں ایک اضافہ ہے۔ اس روٹ سے دو طرفہ تجارت اور ثقافتی تبادلوں کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

شی آن-تاشقند سروس چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز کا اس سال شی آن سے شروع کیا جانے والا 5 واں بین الاقوامی روٹ ہے جس سے اس شہر سے اس کے بین الاقوامی نیٹ ورک کی منازل 17 ہوگئی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!