اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلجمہوریہ کانگو اور چین کا جامع تزویراتی شراکت داری بڑھانے کا عزم

جمہوریہ کانگو اور چین کا جامع تزویراتی شراکت داری بڑھانے کا عزم

مغربی یوگنڈا کے شہرکیکو بے میں چینی طبی ٹیم کی طرف سے لگائے گئے کیمپ میں ایک ڈاکٹر بچے کا معائنہ کر رہا ہے۔(شِنہوا)

کنشاسا(شِنہوا)جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) اور چین نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر مبنی جامع تزویراتی شراکت داری بڑھانے اور دوطرفہ تعاون کو گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔یہ عزم ڈی آرسی کے رہنماؤں اور سینئر چینی سیاسی مشیر کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں ظاہر کیا گیا ہے۔

 ڈی آر سی کے صدر فلیکس شیسیکیدی اور وزیراعظم جودتھ سومنوا تولوکا سے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس(سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کی نائب چیئرپرسن چھن بو یونگ نے گزشتہ روز علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران چھن نے چین  کےصدرشی جن پھنگ اور دیگر رہنماوں کے نیک خواہشات کے پیغامات پہنچائے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے اور چائنہ افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی) کے نتائج کو نافذ کرنے کے لئے ڈی آر سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

چھن نے چین کی طرف سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تعاون کو گہرا کرنے اور عملی تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا  جس کا مقصد چین اور ڈی آر سی کی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے۔

 انہوں نے ڈی آر سی کے رہنماؤں کو چین کی اقتصادی ترقی اور جدیدیت کے متعلق کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈی آر سی کے صدر اور وزیراعظم نے چھن سے کہا کہ وہ چین کے صدر اور دیگر رہنماؤں کو ہماری نیک خواہشات کے پیغامات پہنچائیں۔ انہوں نے چین کی طرف سے طویل المدتی اور قابل قدر مدد کوسراہا۔

انہوں نے تجارت،کان کنی،زراعت اور دیگر شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

ڈی آر سی کی قیادت نے ایک چین اصول کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور چین کےجلد دوبارہ قومی اتحاد کی امید ظاہر کی۔

چھن نے پیر اور منگل کے روز سی پی پی سی سی کے ایک وفد کی قیادت میں ڈی آر سی  کا دورہ کیا، جس دوران انہوں نے ڈی آر سی سینیٹ کے نائب صدر دوم موڈیسٹ باہاتی لوکویبو سے بھی ملاقات کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!