اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں عالمی یوتھ ترقیاتی فورم شروع ہوگیا، 100سے زائدممالک،خطوں کے نمائندوں...

چین میں عالمی یوتھ ترقیاتی فورم شروع ہوگیا، 100سے زائدممالک،خطوں کے نمائندوں کی شرکت

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر سوژو میں نوجوان نمائندے عالمی یوتھ ترقیاتی فورم 2025 کی افتتاحی تقریب سے قبل گروپ فوٹو بنوارہے ہیں-(شِنہوا)

نان جِنگ(شِنہوا)عالمی یوتھ ترقیاتی فورم 2025 کا آغاز چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر سوژو میں ہوا جس میں 100 سے زائد ممالک، خطوں اور 17 بین الاقوامی تنظیموں کے تقریباً 500 نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

فورم کا موضوع "نوجوانوں کی صلاحیتوں کو عالمی ترقی کے لئے بروئے کار لانا” ہے۔ فورم میں ٹیکنالوجی میں جدت، ماحول دوست ترقی اور ثقافتی تبادلوں جیسے شعبوں میں تجربات اور خیالات کے تبادلے کے لئے دنیا بھر سے نوجوانوں کے امور کے وزراء، نوجوانوں کی تنظیموں کے رہنما اور نوجوان نمائندے شریک ہوئے۔

افتتاحی تقریب کے دوران عالمی یوتھ ڈیویلپمنٹ ایکشن پلان 2025 کے تحت 100 شاندار اقدامات کا اعلان کیا گیا اور عالمی یوتھ ڈیویلپمنٹ ایکسلریشن ویک کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔

فورم کے دوران مندوبین مختلف موضوعات پر مبنی اجلاسوں میں حصہ لیں گے جن میں ماحول دوست کھپت اور پائیدار ترقی، مصنوعی ذہانت، ٹیکنالوجی میں جدت اور ثقافتی ورثے کا تحفظ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ورکشاپس، ٹریننگ کیمپس اور فیلڈ وزٹ بھی منعقد کئے جائیں گے۔

یہ فورم اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈا برائے پائیدار ترقی اور چین کے تجویز کردہ عالمی ترقیاتی اقدام،عالمی سلامتی اقدام اور عالمی تہذیبی اقدام پر عملدرآمد کے لئے نوجوانوں کی طاقت کو یکجا کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

یہ فورم آل چائنہ یوتھ فیڈریشن، چین میں اقوام متحدہ اور فورم کی منتظم کمیٹی کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس فورم کا پہلا ایڈیشن 2022 میں منعقد ہوا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!