اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشنگھائی کےعلاقہ پوڈونگ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

شنگھائی کےعلاقہ پوڈونگ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے علاقے پوڈونگ کے گاؤں شیانگ ڈونگ میں وانگ ینگ(دائیں) اپنے سٹوڈیو میں ایک گاہک کو اپنا تیار کردہ چھی پاؤ لباس دکھا رہی ہیں۔(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے پوڈونگ نئے علاقے میں رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں 3.14 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ حقیقی  غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 32.3 فیصد زیادہ ہے۔

اس علاقے نے غیر ملکی  کمپنیوں کو اپنی فیکٹریوں کو جدید بنانے، ذہین اور ماحول دوست ورژنز کے مطابق اپ گریڈ کرنے اور  جدید  پیداواری منصوبوں کو راغب کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ  صنعتی سلسلوں میں موجود خلا کو پر کرکے روابط کو مضبوط بنایا جا سکے اور انہیں وسعت دی جا سکے۔

سوئس فارماسوٹیکل کمپنی روشے ان کئی کمپنیوں میں سے ایک ہے جنہوں نے پوڈونگ میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔ اس سال کی پہلی ششماہی میں روشے نے ژانگ جیانگ سائنس سٹی میں تقریباً 25 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ایک نیا پیداواری مرکز قائم کیا ہے۔

 کمپنی کے مطابق اس مرکز کی تعمیر 2029 میں مکمل ہونے اور 2031 تک  کام کا آغاز کرنے کی توقع ہے،یہ منصوبہ روشے کے ترسیلی نظام اور چین میں اس کے مقامی پیداواری  ڈھانچے کو مضبوط کرے گا اور مکمل طبی ویلیو چین کو جامع طور پر بڑھائے گا۔

 روشے فارما چائنہ کے سی ای او ویوین بِیان نے کہا کہ چین کی بڑی منڈی غیرملکی کمپنیوں کی ترقی کے لئے ایک سٹیج فراہم کرتی ہے۔اس منصوبے پر عملدرآمد  چین میں روشے کی مقامی پیداواری صلاحیت بڑھانے میں ایک  اہم پیش رفت ہے اور  یہ اس اہم منڈی میں جدید ادویات کی مقامی پیداوار میں بڑا سنگ میل ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!