چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختارخطے کے شہر لہاسا میں پوٹالا محل کا خوبصورت فضائی منظر-(شِنہوا)
لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار خطے میں 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران 3 کروڑ 12 لاکھ 80 ہزار سیاح آئے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11.67 فیصد زیادہ ہے۔
ثقافت اور سیاحت کے علاقائی محکمے کے مطابق یہ تعداد سالانہ ہدف کا 41.71 فیصد ہے۔
مجموعی طور پر ملکی سیاحوں کے دورے 3 کروڑ 10 لاکھ 90 ہزار رہے جو کہ 11.57 فیصد اضافہ ہے جبکہ غیر ملکی سیاحوں کی آمد 31.2 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 96 ہزار 400 تک پہنچ گئی۔
اس عرصے میں سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی 31.55 ارب یوآن (تقریباً 4.4 ارب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.18 فیصد اضافہ ہے۔
محکمے کے مطابق ثقافتی صنعت میں بھی 2025 کے پہلے 6 ماہ میں بھرپور ترقی ہوئی، جس کی کل پیداوار 7.72 ارب یوآن سے تجاوز کرگئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 21.2 فیصد زیادہ ہے۔ اس دوران علاقے میں 53ہزار سے زائد ثقافتی تقریبات منعقد کی گئیں۔
