اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے سی ای او کی چین کی مصنوعی ذہانت...

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے سی ای او کی چین کی مصنوعی ذہانت کی ترقی کی تعریف

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ تیسری چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین نمائش (سی آئی ایس سی ای)کے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سیکشن میں این ویڈیا کے عملے کے ارکان اپنے بوتھ پر کام کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)ٹیکنالوجی کی بڑی امریکی کمپنی این ویڈیاکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جین سین ہوانگ نے اپنے  بیجنگ کے دورے میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں چین کی تیز رفتار ترقی کو سراہتے ہوئے کہا  ہےکہ چینی مارکیٹ وسیع اور متحرک ہے۔

انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ مصنوعی ذہانت کا شعبہ چین میں بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔انہوں نےچین میں مصنوعی ذہانت کے پھلتے پھولتے ماحولیاتی  نظام پر روشنی ڈالی اور ملک میں سٹارٹ اپ کمپنیوں کی بہتات اور کلاوڈ خدمات فراہم کرنے والوں کی زیادہ تعداد کی بھی  نشاندہی کی۔

انہوں نے کہا کہ چین میں اس حوالے سے  صلاحیت رکھنے والے بے پناہ افراد موجود ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چین میں مصنوعی ذہانت کے محقیقن کا 50 فیصد حصہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین میں مصنوعی ذہانت کو صارفین کی اپلیکیشنز،آن لائن خریداری،گھریلو اشیاء کی فراہمی سے لے کر خود کار کاریں چلانے  تک ہر شعبے میں استعمال کیا جارہا ہے اور یہ سب شاندار ایپلیکیشنز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں چین میں مصنوعی ذہانت کی ترقی دیکھ کر بہت خوش ہوں جس کا سہرا چین میں سائنس اور ریاضی کی مضبوط تعلیم کو جاتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!