چین کے صدر شی جن پھنگ بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز کے ساتھ ملاقات کے موقع پر مصافحہ کرر ہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز سے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔
صدر شی نے البانیز کو آسڑیلیا کا دوبارہ وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے چین اور آسٹریلیا کے تعلقات نچلے درجے سے اوپر آئے ہیں اور حالیہ برسوں میں ہمارے تعلقات نے ترقی کی ہے جس کےدونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب اہم چیز یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ مساویانہ سلوک کریں، اختلافات کو ختم کرکے مشترکہ بنیاد تلاش کریں اور باہمی فائدہ مند تعاون کریں، یہ سب چین اور آسٹریلیا اور دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات کو تقویت دے گا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ چین اور آسٹریلیا کی تزویراتی شراکت داری دوسری دہائی میں داخل ہوگئی ہے،چین ٹھوس ترقی کے لئے آسٹریلیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ فوائد پہنچائے جاسکیں۔
