سڈنی: آسٹریلیا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے تیسرے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں ویسٹ انڈیز کو صرف 27 رنز پر آؤٹ کرکے میچ اور سیریز اپنے نام کرلی۔
یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ویسٹ انڈیز کا دوسرا کم ترین اسکور ہے، آسٹریلیا کے فاسٹ بولراسکاٹ نے تباہ کن اسپیل کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی۔
بولرزنے بھی نپی تلی بولنگ سے حریف بیٹنگ لائن کو بے بس کر دیا، ویسٹ انڈیز کے کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا، پوری ٹیم 12 اوورزمیں پویلین لوٹ گئی۔
خیال رہےکہ نیوزی لینڈ اپنے ہی ہوم گراؤنڈ آکلینڈ میں 25 مارچ 1955 کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی اپنی دوسری اننگزمیں صرف 26 رنزپرڈھیر ہوئی تھی۔
اس فہرست میں جنوبی افریقہ ہے جو کہ انگلینڈ کے خلاف 2 مرتبہ (13 فروری 1896اور 14 جون 1924) کو محض 30 رنز پرآل آؤٹ ہوئی تھی۔
