اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانآئی ایم ایف کے تحفظات، حکومت کا چینی درآمد پر دی گئی...

آئی ایم ایف کے تحفظات، حکومت کا چینی درآمد پر دی گئی چھوٹ واپس لینے پر غور

حکومت نے بجٹ میں چینی درآمد پر دی گئی چھوٹ واپس لینے پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے چینی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے 7ارب ڈالر قرض پروگرام متاثر ہونے کا خدشہ ہو سکتا ہے جس کے بعد حکومت نے چینی کی درآمد پر دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینے پر غور شروع کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق چینی درآمد کا فیصلہ مکمل طور پر ختم کئے جانے کا بھی امکان ہے، نجی شعبے کیلئے دی گئی ٹیکس چھوٹ کی واپسی پر بھی غور کیا جارہاہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!