پیر, جولائی 28, 2025
پاکستانقانون صرف غریب کیلئے نہیں، زائد منافع خوری کرنے والا پیرا کی...

قانون صرف غریب کیلئے نہیں، زائد منافع خوری کرنے والا پیرا کی پکڑ سے بچ نہیں سکے گا، مریم نواز

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈریگولیٹری اتھارٹی( پیرا) 8ماہ کی قلیل مدت میںلاہور میں اگلے ہفتے سے کام شروع کر دے گی، قانون صرف غریب کیلئے نہیں، طاقتور پر بھی لاگو ہونا چاہیے، مظلوم کی مدد کیلئے پہنچنا پیرا کا کام ہے، پیرا ناجائز قبضے،ذخیرہ اندوزی، تجاوزات پر نظر رکھے گی، زائد منافع خوری کرنے والا پیرا کی پکڑ سے بچ نہیں سکے گا۔

لاہور کے ایکسپو سینٹر میں مریم نوازشریف کا پنجاب انفورسمنٹ اینڈریگولیٹری اتھارٹی( پیرا)کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے بازار چھوٹے اور تنگ ہو گئے تھے، چھوٹے راستوں کی وجہ سے خواتین کو ہراساں کیا جاتا تھا، پنجاب کے بازاروں کو خواتین کیلئے محفوظ بنا دیا۔

اپنے خطاب کے دوران ڈی جی پیرا کیپٹن فرخ عتیق کو مریم نواز کا شاباش دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈی جی پیرا نیبہت پیشہ ورانہ طریقے سے کام کو انجام دیا، آئی جی کی سپورٹ اور دلچسپی کے بغیر یہ کام احسن طریقے سے نہیں ہو سکتا تھا، بزرگوں کی رہنمائی میں ہی آگے بڑھتے ہیں، امید ہے پیرا صرف ایک فورس نہیں بلکہ انقلاب ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پیرا میں تقریبا 8 ہزار سے زائد فورس ہو گی، اربوں روپے کی لاگت سے پیرا فورس وجود میں لائی گئی، تجاوزات قائم کرنے پر مسلسل نظر رکھنا بہت ضروری ہے، پیرا تجاوزات قائم کرنے والوں پر مسلسل نظر رکھے گی، پیرا ریگولیٹری اور انفورسمنٹ اتھارٹی ہے، پیرا کا کام ظالم کے سامنے آہنی دیوار اور دہشت کی علامت بننا ہے۔

وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں، قانون صرف غریب کیلئے نہیں، طاقتور پر بھی لاگو ہونا چاہیے، جتنا بڑا خلاف ورزی کرنے والا ہوگا، پیرا کی گرفت اتنی ہی بڑی ہوگی، پیرا کے ہوتے کمزور تنہا نہیں ہونا چاہیے، طاقتوروں کو پتا ہے قانون غریب کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا مہنگائی کا طوفان، ذخیرہ اندوزی، قبضہ مافیا نظر نہیں آنا چاہیے، کمزور آدمی کو وردی نہیں پہننی چاہیے، پنجاب میں کرمنلز بھاگ رہی ہیں، سی سی ڈی بنانی کی بعد امن وامان میں بہتری آئی، ناجائز آمدنی، کرپشن کا پیسہ بیماریوں، نقصان پر لگتا ہے، ناجائز آمدنی، کرپشن کا پیسہ بہت تیزی سےآتا ہے، فرسودہ سوچ کو بدلنی کا وقت آگیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ 8ماہ کی قلیل مدت میں آئیڈیا حقیقت کے طور پر سامنے نظر آ رہا ہے، پیرا کی سپیشلائزیشن اور ٹریننگ دیکھ کر خوشی ہوئی، مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کوئی فورس نہیں تھی، ڈی سیز، کمشنرز اپنا کام چھوڑ کر قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے بھاگتے پڑتے ہیں، وزیراعلی بنی تو پتا چلا پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ آوٹ سورس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کرایہ پر لوگ رکھے ہوئے ہیں، وہ لوگ دکانداروں سے بھتہ لیتے تھے اور آمدنی کا ذریعہ بنا لیا تھا، پنجاب کے عوام کی خدمت میرا فرض ہے، ہم نے خواب کو سچ کر دکھایا، سوچا کہ قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے ایک فورس ہونی چاہیے، پنجاب بھر میں تجاوزات کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا۔

انہوں نے ڈالا کلچر پر کریک ڈان کیا، پولیس اہلکار نے میرے بیٹے کی گاڑی کو روکا اور چالان کیا، اہلکار نے جنید سے کہا مجھے پتا نہیں تھا یہ وزیراعلی کی گاڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنید نے اہلکار سے استفسار کیا کہ آپ اپنی ڈیوٹی کریں، چالان کریں، میں نے خود پولیس اہلکار کو فون کیا اور چالان پر تعریف کی، وزیراعلی کا بیٹا ہو یا کوئی اور قانون سے کوئی بالاتر نہیں، کمزور شخص کو وردی نہیں پہننی چاہیے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!