اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانایران کے دفاعی حق کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ایران کے ساتھ...

ایران کے دفاعی حق کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ایران کے ساتھ کھڑے رہیں گے، محسن نقوی

تہران: وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران کو دفاعی حق کے استعمال پر مکمل سپورٹ کرتے ہیں، ہم آئندہ بھی ایران کے ساتھ کھڑے رہیں گے ، زائرین کی سہولت و سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں سہ ملکی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر آفیشلز نے اپنا کردار ادا کیا، سفیر ایران امیری ہماری کوششوں کے گواہ ہیں، پاکستان نے ایران کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی، عراق کو بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں، زائرین کے معاملے پر صرف رجسٹرڈ گروپس کے ذریعے عمل کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایران پر حملے کی کھل کر مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہے کہ آئندہ سال جنوری سے پاکستانی زائرین بغیر آرگنائزرگروپ کے عراق نہیں جاسکیں گے، اور ان گروپس کو پابند کیا جائے گا کہ جو بھی لوگ ان کے ساتھ جائیں گے، ان سب کو واپس لانا لازمی ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم لوگوں کو رجسٹر کریں گے اور وہی لوگ لوگ گروپس کی صورت میں عراق جا سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی فرد انفرادی طور پر نہیں جا سکے گا، سوائے ان کے جنہیں سفارتخانہ خود خصوصی ویزا جاری کرے گا، لیکن زیادہ تر پاکستانیوں کو گروپس کے ساتھ ہی جانا ہوگا، تاکہ ہم اس غیر قانونی مسئلے کو روک سکیں جس کا عراق کو سامنا ہے یعنی وہ لوگ جو وہاں اپنی مدتِ قیام سے زیادہ عرصہ قیام پذیر ہو جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ لوگ وہاں جا کر غیر قانونی طور پر کام شروع کر دیتے ہیں، ہمیں یہ سلسلہ بند کرنا ہوگا اور میں مکمل طور پر ان تمام لوگوں کے خلاف ہوں جو وہاں غیر قانونی طور پر قیام پذیر ہیں، لہذا ہمیں ایران اور عراق کی مدد درکار ہوگی تاکہ ہم اس فیصلے کو یکم جنوری 2026 سے نافذ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران اور عراق کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ وہ جس طرح لاکھوں زائرین کی دیکھ بھال کر رہے ہیں، یہ کوئی آسان کام نہیں۔

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!