ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپورمیں چین-آسیان وزرائے خارجہ اجلاس کے شرکاء کا گروپ فوٹو ۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین جنوب مشرقی ایشیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک علاقہ بنانےکی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
ترجمان جیانگ بن نے پیر کے روز کہا کہ جنوب مشرقی ایشیا میں ایٹمی ہتھیاروں سے پاک زون کا قیام خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے اہم ہے اور آسیان ممالک کے بنیادی سکیورٹی مفادات کے لئے معاون ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے واضح طور پر اپنی آمادگی ظاہر کی ہے کہ وہ جنوب مشرقی ایشیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک علاقہ بنانے کے معاہدے کے پروٹوکول پر دستخط کرنے میں پیش قدمی کرے گا۔
جیانگ کا یہ بیان فلپائن کے وزیر دفاع کےحالیہ تبصرے کے جواب میں آیا ہے جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ چین کی دستخط کی خواہش محض علامتی ہے اور چین کو سچائی دکھانے کے لئے پہلے خود ایٹمی غیر مسلح ہونا چاہیے۔
ترجمان نے زور دے کر کہا کہ چین واحد ایٹمی طاقت ہے جس نے غیر مشروط طور پر غیر ایٹمی ممالک یا ایٹمی ہتھیاروں سے پاک علاقوں کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے یا استعمال کی دھمکی نہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین کی ایٹمی پالیسی اور ایٹمی قوت دنیا میں امن کے فروغ میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے جسے بین الاقوامی برادری نے وسیع پیمانے پر تسلیم کیا ہے۔
