اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی ریلوے سرمایہ کاری میں پہلی ششماہی کے دوران 5.5 فیصد...

چین کی ریلوے سرمایہ کاری میں پہلی ششماہی کے دوران 5.5 فیصد اضافہ

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر دا ژو میں زیر تعمیر ایکسپریس وے کے اوپر شی آن-چھونگ چھنگ تیز رفتار ریلوے کے پل کا منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریلوے تعمیرات میں 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران مستحکم پیش رفت دیکھی گئی جہاں طے شدہ اثاثہ جاتی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.5 فیصد اضافہ ہوا۔

چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا جون کے عرصے میں ریلوے کے شعبے میں طے شدہ اثاثہ جاتی سرمایہ کاری 355.9 ارب یوآن (تقریباً 50 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ سرمایہ کاری کا حجم بلند سطح پر برقرار رہا ہے۔ ریلوے سرمایہ کاری ایک طویل صنعتی سلسلے پر مشتمل ہے جو مختلف شعبوں کا احاطہ کرتی ہے لہٰذا یہ معیشت میں اہم ترقی کا محرک ہے۔

اس سال ملک بھر میں ریلوے منصوبوں کی پیش رفت مستحکم رہی ہے جس میں 301 کلومیٹر نئے روٹس چلائے گئے اور نئی لائنوں کی تعمیر کے لئے تیاری کے کام بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!