چین کے دارالحکومت بیجنگ میں لوگ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کے عجائب گھر میں "قومی آزادی اور امن کے لئے "کے موضوع پر منعقدہ نمائش کادورہ کررہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے اندرون و بیرون ملک صحافیوں کو دعوت دی ہے کہ وہ بیجنگ میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطانیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات کی کوریج کریں۔
آن لائن رجسٹریشن کا نظام 15 جولائی سے 29 جولائی 2025 تک ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا۔
غیر ملکی صحافیوں کے علاوہ ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان سے تعلق رکھنے والے صحافی بھی اس نظام کے ذریعے اپنی درخواست جمع کرسکتے ہیں۔
میڈیا کوریج کو آسان بنانے کے لئے بیجنگ میں تقریبات کے دوران ایک پریس سنٹر قائم کیا جائے گا جو پریس کانفرنسز اور بریفنگز کی میزبانی، انٹرویوز کے انتظامات اور سرکاری ویب سائٹ، وی چیٹ اکاؤنٹ کے ذریعے خبریں فراہم کرنے جیسی سہولت بھی فراہم کرے گا۔
