اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیرخارجہ کی ایس سی او تعاون سے متعلق روسی ہم منصب...

چینی وزیرخارجہ کی ایس سی او تعاون سے متعلق روسی ہم منصب سے ملاقات

چینی وزیرخارجہ وانگ یی سے ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف بیجنگ میں ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیرخارجہ وانگ یی نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے چین آمد پر روسی وزیرخارجہ کا خیرمقدم کیا۔

وانگ یی نے کہا کہ چین روس اور دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر تیانجن سربراہی اجلاس کی تیاری اور ایس سی او کو ایک نئی بلندی تک پہنچانے کے لئے کام کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ ہے، اس موقع پر دونوں ممالک کو دوسری جنگ عظیم  کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے لئے یادگاری تقریبات منعقد کرنی چاہئیں اور دوسری جنگ عظیم سے متعلق درست تاریخی بیانیے کا تحفظ کرنا چاہیے۔

اس موقع پر روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ریاستوں کے سربراہان کی تزویراتی رہنمائی کے تحت روس-چین تعلقات میں مسلسل نئی کامیابیوں کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ روس ایس سی او کی صدارت سنبھالنے کی باری میں چین کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، ایس سی او اور دیگر پلیٹ فارمز کے لائحہ عمل کے تحت رابطے اور تعاون کو بڑھائے گا اور تیانجن سربراہی اجلاس کی مکمل کامیابی کو یقینی بنائے گا۔

دونوں فریقین نے جزیرہ نما کوریا، یوکرین بحران اور ایرانی جوہری مسئلے جیسے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!