پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینپلیئر آف دی منتھ ایوارڈز ایڈن مارکرم اور ہیلی میتھیوز کے نام

پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز ایڈن مارکرم اور ہیلی میتھیوز کے نام

آئی سی سی نے جون کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کا اعلان کردیا، مردوں میں جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم اور خواتین میں ویسٹ انڈین کپتان  ہیلی میتھیوز فاتح قرار پائے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جون کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کردیا، مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم نے جیت لیا جبکہ ویمنز پلیئر آف دی منتھ ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز قرار پائی ہیں۔

آئی سیس ی کے مطابق ایڈن مارکرم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا، انہوں نے لارڈز میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلیا کیخلاف 136 رنز بنائے اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

مارکرم کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ جیتنا اعزاز ہے، ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز چوتھی بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی حقدار قرار پائی ہیں، انہوں نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں 147 رنز اسکور کیے اور 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہیلی میتھیوز کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز میرے لیے باعث فخر ہے، تاہم ٹیم کی کامیابی اہم ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!