چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں ورلڈ فیڈریشن آف انٹرنیشنل میوزک کمپیٹیشنز(ڈبلیو ایف آئی ایم سی) کی 69 ویں جنرل اسمبلی کی افتتاحی تقریب کا منظر-(شِنہوا)
ہاربن(شِنہوا)شوئن فیلڈ انٹرنیشنل سٹرنگ مقابلہ 2025 چین کے شمال مشرقی صوبےحئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں شروع ہوا جس میں 22 ممالک سے 100 سے زائد اعلیٰ بین الاقوامی امیدواروں نے حصہ لیا۔
مقابلے اور شوئن فیلڈ انٹرنیشنل میوزک سوسائٹی کے صدر شوئے سولی نے کہا کہ یہ ایونٹ موسیقی کی عالمی ثقافت کو فروغ دینے اور باصلاحیت فنکاروں کو دریافت کرنے میں مدد دیتا ہے۔
شہر کے نائب میئر وانگ بو نے کہا کہ ہاربن ایک صدی پرانی موسیقی کی وراثت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مقابلہ جو 2020 سے مستقل طور پر ہاربن میں منعقد کیا جا رہا ہے قومی سطح پر ہونے والے ہاربن سمر میوزک کنسرٹ کا نمایاں حصہ بن چکا ہے جو سٹرنگ موسیقی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیتا ہے۔
2013 میں موسیقاروں ایلائس اور الیونور شوئن فیلڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قائم کیا گیا یہ مقابلہ 2014 میں پہلی بار ہاربن میں متعارف کرایا گیا۔ اب تک اس کے 4 ایڈیشن منعقد ہو چکے ہیں۔ 2017 میں اس مقابلے کو ورلڈ فیڈریشن آف انٹرنیشنل میوزک کمپیٹیشنز(ڈبلیو ایف آئی ایم سی) میں شامل کیا گیا اور 2021 میں یہ ڈبلیو ایف آئی ایم سی کی بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہونے والا پہلا چینی رکن بن گیا۔
