اتوار, جولائی 27, 2025
پیرس 2024صدر شی کی نمائندہ خصوصی کی پیرس اولمپک کھیلوں کی کامیاب میزبانی...

صدر شی کی نمائندہ خصوصی کی پیرس اولمپک کھیلوں کی کامیاب میزبانی پر فرانس کو مبارکباد

پیرس: چین کے صدر شی جن پھنگ کی نمائندہ خصوصی اور ریاستی کونسلر شین یی چھن نے پیرس میں 33 ویں اولمپک کھیلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور فرانس کو اس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اختتامی تقریب سے قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ برگیٹ میکرون سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں شین نے صدر شی اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوآن کا صدر میکرون اور ان کی اہلیہ کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا اور چینی اولمپک دستے سے تعاون پر فرانس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر صدر میکرون اور ان کی اہلیہ نے شین کو صدر شی اور ان کی اہلیہ کے لئے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ انہوں نے چینی کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی اور اولمپک کھیلوں کی میزبانی میں فرانس سے تعاون کرنے پرچینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل شین نے عالمی اولمپک کمیٹی  کے صدر تھامس باخ کے ساتھ ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی اولمپک کمیٹی  کے ساتھ اپنے اعلی سطح کے دوستانہ تعاون کوفروغ دینے کا خواہشمند ہے جبکہ اس کے علاوہ چین اولمپک تحریک کے فروغ اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کے قیام میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹیکے ساتھ ملکر کام کرنے کو بھی تیار ہے۔

باخ نے پیرس اولمپک کھیلوں میں شاندار کامیابیوں پر چینی اولمپک دستے مبارکباد دیتے ہوئے اولمپک مقاصد کی بھرپور تائید پر چینی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی چین کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے اور کثیرالجہتی کی حمایت میں مثبت  پیش رفت کا خواہاں ہے۔

فریقین نے کھیلوں  میں سیاست کی مخالفت کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

پیرس میں اپنے قیام کے دوران شین نے چینی اولمپک دستے سے ملاقات کی اور صدر شی ، سی پی سی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اورمبارکباد دی۔

انہوں نے تمام چینی ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ چینی اسپورٹس مین شپ اور اولمپک ازم کو آگے بڑھاتے رہیں اور ملک کو نئی کامیابیاں دلانے کے لئے مسلسل کوششیں جاری رکھیں۔اس دوران شین نے چائنہ ہاؤس کا بھی دورہ کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!