اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانسیاسی مسائل سیاسی طریقے سے حل کیے جاتے ہیں، عظمی بخاری

سیاسی مسائل سیاسی طریقے سے حل کیے جاتے ہیں، عظمی بخاری

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو سیاسی لوگوں سے ہی بات کرنا ہوگی، سیاسی مسائل سیاسی طریقے سے حل کیے جاتے ہیں، وزیراعلی خیبرپختونخوا کو پنجاب کی ترقی سے سیکھنا چاہیے، مریم نواز کی بہترین گورننس سے پنجاب کے عوام بہت خوش ہیں، پنجاب حکومت عوام صحت کی بہترین سہولیات فراہم کررہی ہے، خیبرپختونخوا حکومت عوامی مسائل پر توجہ دے۔

عظمی بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنی ہے دوسری طرف فیلڈمارشل کے دورے پر پروپیگنڈا کرتے ہیں، جب بات کرنی ہوگی تو جمہوری قوتوں سے ہی ہوگی۔

عظمی بخاری نے کہا کہ علی امین بطور وزیراعلی آئیں گے تو مہمان نوازی کریں گے، مہمان نوازی اہل پنجاب کا طرہ امتیاز ہے، علی امین گنڈاپور کو مکمل پروٹوکول دیا گیا، وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کابینہ کے ساتھ آنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کو کابینہ کیساتھ مطالعاتی دورہ کرنا چاہیے، علی امین کو دکھائیں گے کہ ایک سال میں نواز شریف اسپتال کی 4 منزلیں تعمیر ہوگئیں، علی امین گنڈاپور کو پنجاب کے مطالعاتی دورے میں بتائیں گی اور سکھائیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!