چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع شاپنگ مال شی دان جوائے سٹی میں پاپ مارٹ سٹور پر صارفین ظاہر نہ کئے گئے کھلونوں کے تھیلے کا انتخاب کررہےہیں-(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) میونسپل کامرس بیورو نے کہا ہے کہ بیجنگ 2030 تک دو سے تین نئے نمایاں اور مربوط صارف مراکز تیار کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، ان میں سے ہر ایک کی سالانہ فروخت کی آمدنی کا ہدف 100 ارب یوآن (تقریباً 14 ارب امریکی ڈالر) سے زائد ہوگا۔ یہ مراکز ثقافت، تجارت، سیاحت اور کھیلوں کے عناصر پر مشتمل ہوں گے۔
بیورو نے بتا یا کہ بیجنگ نے صارفین کو متحرک کرنے کا ایک لائحہ عمل مرتب کیا ہے جس کا مقصد 2030 تک منڈی کی کل کھپت میں اوسطاً سالانہ 5 فیصد اضافہ کرنا ہے۔چین کے دارالحکومت کا یہ اقدام عالمی صارف منڈی میں اپنے اثر و رسوخ کو مزید مضبوط بنانے، وسائل مختص کرنے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور صارفین کی جدت میں اپنے قائدانہ کردار کو مستحکم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔
اس منصوبے میں متعدد جہتوں میں 20 سے زائد مخصوص اقدامات شامل ہیں جن میں گھریلو آمدنی بڑھانے اور مالی بوجھ کم کرنے کے اقدامات، خدمات کی کھپت کے تجربات کو بہتر بنانا، اشیاء کی کھپت کو متحرک کرنا، کھپت کی ویلیو چینز کو وسعت دینا، مختلف قسم کی جگہیں تیار کرنا اور خریداری کے ماحول کو بہتر بنانا شامل ہے۔
چین نے جولائی 2021 میں شنگھائی، بیجنگ، گوانگ ژو، تھیان جن اور چھونگ چھنگ کو بین الاقوامی صارف مراکز بنانے کی قیادت کرنے کی منظوری دی تھی۔
بیجنگ نے 2024 کے اختتام تک 60 سے زائد شاپنگ ڈسٹرکٹس تیار کئے جہاں پچھلے سال 2.67 ارب افراد آئے جو گزشتہ سال کی نسبت 10.7 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link