اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے طبی آلات کی برآمدات 190 سے زائد ممالک اور خطوں...

چین کے طبی آلات کی برآمدات 190 سے زائد ممالک اور خطوں تک پہنچ گئیں

چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ میں واقع چھونگ چھنگ بین الاقوامی نمائش مرکز میں چائنہ طبی سازوسامان کانفرنس اور طبی سازوسامان کی نمائش 2025کے دوران ایک سرجیکل روبوٹ کا مظاہرہ پیش کیا جارہاہے-(شِنہوا)

شنگھائی (شِنہوا) چائنہ بین الاقوامی کانفرنس برائے طبی آلات تعاون کے مطابق گزشتہ سال چین کے طبی آلات کی برآمدات 190 سے زائد ممالک اور خطوں میں 9  ہزار سے زیادہ طبی اداروں تک پہنچیں۔

کا نفرنس کے میز بان ادارے چائنہ ایسوسی ایشن برائے طبی سازوسامان کی چیئرپرسن ہوو یان نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران چین کے طبی آلات کی درآمدات و برآمدات میں 9.4 فیصد کی جامع سالانہ شرح نمو ہوئی جو بین الاقوامی مسابقت، برانڈ اثر و رسوخ میں مسلسل اضافے کے ساتھ ساتھ مضبوط عالمی تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔

شنگھائی میں منعقدہ اس تین روزہ کانفرنس  میں ہوو یان نے مزید کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کے لئے ایک اعلیٰ سطح ، وسیع اور کثیر الجہتی پلیٹ فارم قائم کرنا تھا اور طبی آلات کے شعبے میں چین کی جدت اور تجربات کا دنیا کے ساتھ تبادلہ کرنا تھا۔

اس کانفرنس میں 17 ممالک اور خطوں سے شرکاء نے حصہ لیا جن میں صحت کے حکام، ماہرین اور طبی اداروں کے نمائندے شامل تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!