اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان نے سعودی عرب کو...

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان نے سعودی عرب کو شکست دیدی

بنکاک: تھائی لینڈ میں جاری ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے گروپ ڈی کے دوسرے میچ میں سعودی عرب کو 3-0سے شکست دیدی، گروپ کے مسلسل 2 میچز جیتنے کے بعد پاکستان نے ایونٹ کے اگلے رانڈ میں جگہ بنا لی ہے۔

پاکستان کی کامیابی کا اسکور 25-14، 25-13 اور 25-12رہا۔ پاکستان کی جانب سے جنید، وہاب، سعید مختار اور فیضان نے نمایاں کھیل پیش کیا۔

پاکستان گروپ کا آخری میچ (آج) پیر کو چائنیز تائپے کے خلاف کھیلے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!