وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مذاکرات صرف فیصلہ سازوں سے ہوں گے جن کے پاس اختیار ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے غلطی کی تو بھگتنے کو تیار ہیں، گزارش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
پانچ اگست ڈیڈلائن نہیں بلکہ مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان ہو گا۔ فیصلہ کریں گے کہ سیاست کرنی یا کچھ اور، ہم نے کبھی چھپ کر ملاقاتیں نہیں کیں۔ لاہور میں جلسہ کی اجازت مانگیں گے تو توڑ پھوڑ نہ کرنے کی گارنٹی بھی دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ قانون اورآئین کی بالادستی کی بات کی، فسطائیت کے باوجود پی ٹی آئی کو ختم نہیں کیاجاسکا، دنیامیں کسی پارٹی کےساتھ پی ٹی آئی جیساظلم نہیں ہوا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ہمارے مینڈیٹ کو جعلی کہتے ہیں وہ فارم 47 پر جیت کر آئے، میں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ میرے بھائی کیخلاف الیکشن لڑیں جیت گئے توسیاست چھوڑدوں گا یا وہ چھوڑدیں۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی ٹی آئی کی رہائی ریاست عدلیہ اور قوم کی رہائی ہے، کہا بانی ٹی آئی کی سربراہی میں ہم ملک کی تاریخ کو بدلیں گے۔
