اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجاپانی جاسوسی طیاروں کی کارروائیاں سمندری اور فضائی سلامتی کے لئے خطرہ...

جاپانی جاسوسی طیاروں کی کارروائیاں سمندری اور فضائی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں، چینی وزارت دفاع

دفاعی ترجمان نے کہا ہے کہ ہوانگ یان داؤ کے قریب چین کی بحری اور فضائی افواج کا مشترکہ گشت ایک جائز کارروائی ہے جس کا مقصد اپنے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنا، ہنگامی حالات کا جواب دینا اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی دفاعی ترجمان نے جاپان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ چینی فوجی طیارے اس کے طیاروں کے غیر معمولی طور پر قریب سے گزرے تھے جبکہ چین کا ردعمل جائز اور پیشہ ورانہ تھا۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے اتوار کے روز بتا یا کہ جاپان کی فضائی دفاعی فوج کے خفیہ معلومات اکٹھا کرنے والے طیارے مشرقی بحیرہ چین کے اوپر بار بارچین کے فضائی دفاعی شناختی علاقے کے  قریب آرہے تھے۔

جیانگ نے کہا کہ  چینی طیاروں نے قانون کے مطابق جاپانی جہازوں کی شناخت کی، ان کا پیچھا کیا اور نگرانی کی، ہمارا ردعمل مکمل طور پر جائز، مناسب ، پیشہ ورانہ و معیاری طریقے کے مطابق تھا۔

ترجمان نے کہا کہ جاپان کے فوجی بحری جہازوں اور طیاروں کی طرف سے بار بار جاسوسی کرنا اور ہراساں کرنا چین اور جاپان کے درمیان سمندری اور فضائی سلامتی کے خطرات پیدا کرتا ہے۔

 جیانگ نے مزید کہا کہ ہم جاپان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ چین کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کے استحکام کے لئے سازگار ماحول پیدا کرے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!