اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹچین کے شی شیا شاہی مقبرے یونیسکو کے عالمی ثقافتی مقامات...

چین کے شی شیا شاہی مقبرے یونیسکو کے عالمی ثقافتی مقامات میں شامل

چین کے شمال مغربی ننگشیا ہوئی خودمختار علاقے کے شہر یِن چھوان میں شی شیا شاہی مقبرے دکھائی دے رہے ہیں-(شِنہوا)

پیرس(شِنہوا)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یونیسکو کی 47 ویں عالمی ثقافتی کمیٹی کےاجلاس میں چین کے شی شیا شاہی مقبروں کو عالمی ثقافتی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

اس شمولیت کے بعد چین میں عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کئے گئے مقامات کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔

شی شیا شاہی مقبرے شی شیا سلطنت (مغربی شیا 1038-1227) کے شاہی تدفین کے مقامات کا ایک مجموعہ ہیں۔ یہ سلطنت 11ویں سے 13ویں صدی کے دوران چین کے شمال مغرب میں تانگُت قوم نے قائم کی تھی۔

40 مربع کلومیٹر پر مبنی یہ مقام 4 قسم کے آثار پر مشتمل ہے جن میں 9 شاہی مقبرے،271 زیلی قبریں،0.05 مربع کلومیٹر پر محیط شمالی طرز تعمیر کا ایک کمپلیکس اور سیلاب سے بچاؤ کے 32 تعمیراتی ڈھانچے شامل ہیں۔

شی شیا شاہی مقبرے شی شیا دور کا سب سے بڑا،بلند درجہ اور سب سے محفوظ آثار قدیمہ کا مقام ہے جو ابھی تک اپنی اصلی حالت میں موجود ہے۔

چین کے شی شیا شاہی مقبروں کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ عالمی ثقافتی کمیٹی کے 47 ویں اجلاس میں پیش کیا جا رہا ہے-(شِنہوا)

عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے مطابق یہ مقام مختلف تہذیبوں کی باہمی آمیزش اور تعامل کا ثبوت ہے۔ یہ 11ویں سے 13ویں صدی کے دوران شاہراہ ریشم پر ثقافتی اور تجارتی تبادلوں میں شی شیا سلطنت کے منفرد کردار کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

کمیٹی نے شی شیا شاہی مقبروں کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور انتظام کے متعلق چینی حکومت کی کوششوں اور کامیابیوں کو سراہا۔

چین کے ثقافت و سیاحت کے نائب وزیر راؤ چھوان  نے کہا کہ چین عالمی ثقافتی ورثہ کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے پرعزم رہے گا، ثقافتی و قدرتی ورثے کے جامع اور منظم تحفظ کو مزید فروغ دے گا اور تحفظ کی صلاحیت و معیارات کو بہتر بنائے گا۔

چین کے شمال مغربی ننگشیا ہوئی خودمختار علاقے کے شہر یِن چھوان میں واقع ایک شی شیا شاہی مقبرہ دکھائی دے رہا ہے-(شِنہوا)

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!