پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کی زیرصدارت اجلاس میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں رانا سکندر حیات نےکہا کہ آٹھویں کلاس کیلئے بورڈ امتحانات کا سلسلہ بحال کر رہا ہوں۔
پانچویں، چھٹی اور ساتویں کلاس کے امتحانات بطور اسسمنٹ ٹیسٹ لیےجائیں،صوبائی وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ ایک ماہ میں انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کا طریقہ کار وضع کیا جائے، اسسمنٹ ٹیسٹ سے اساتذہ اورطلباء کی پرفارمنس پرکھی جا سکے گی۔
اس کےعلاوہ اجلاس میں پانچویں سےساتویں تک انٹرنل امتحانی نظام مؤثربنانےکا فیصلہ بھی کیا گیا۔، میٹرک نہم وگیارہویں کی کتب کو ویڈیو فارمیٹ میں بھی ڈھالنے پرغور کیا گیا۔
واضح رہےکہ پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات 5 سال قبل ختم کر دیے گئے تھے۔
